ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تیجسوی سوریا انتہا پسند اور اشتعال انگیز نوجوان بنگلور کے چاروں لوک سبھا حلقوں میں کانگریس کے امیدوار اہل و قابل:دنیش گنڈوراؤ

تیجسوی سوریا انتہا پسند اور اشتعال انگیز نوجوان بنگلور کے چاروں لوک سبھا حلقوں میں کانگریس کے امیدوار اہل و قابل:دنیش گنڈوراؤ

Thu, 28 Mar 2019 11:51:33    S.O. News Service

بنگلورو،28؍مارچ(ایس او  نیوز) بی جے پی قائدین اننت کمار ہیگڈے اور پرتاپ سمہا کے بعد ایک اور اشتعال انگیز دہشت گردی پیدا کرنے والے شخص کو فرنٹ لائن پر لائے ہیں۔بنگلورساؤتھ لوک سبھا حلقہ میں تیجسوی سوریا نامی نوجوان کو بی جے پی نے انتہاء پسندی کی تربیت دے کر میدان میں لایاہے ۔ اس قسم کی تشویش کااظہار کے پی سی سی کے صدر دنیش گنڈو راؤ نے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی میدان میں اچھے نوجوانوں کی ضرورت ضرور ہے ۔ نوجوان طبقہ کاسماج میں انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے آگے آنا صحیح ہے ۔ لیکن نوجوانوں کو دہشت گردی کی تربیت دینا مناسب وصحیح نہیں ہے ۔ تیجسوی سوریا سماج و معاشرہ میں اشتعال انگیزی کے ذریعہ نفرت و عداوت کا بیج بونے والا انتہا پسند نوجوان ہے۔ایسے نوجوانوں سے سماج میں صرف فساد اور دنگے بھڑک اٹھتے ہیں۔ کسی ترقیاتی کام کی امید نہیں کی جاسکتی ۔بنگلور میں اس قسم کے اشتعال انگیز اور انتہا پسند نوجوانوں کی تربیت دینے کا سہرا بی جے پی کے سرجاتا ہے۔ انہوں نے کانگریس پارٹی کے حوالے سے کہا کہ ہماری پارٹی نے بنگلور کے چاروں لوک سبھا حلقوں میں اچھے امیداروں کو میدان میں لایا ہے ۔ بی جے پی سے زیادہ کانگریس کے امیدواراہل اور قابل ہیں ۔ اس لئے کانگریس چاروں حلقوں میں بڑی جیت درج کرنے والی ہے ۔شہر بنگلور کی ترقی میں بی جے پی قائدین نے کچھ بھی حصہ نہیں لیا ۔ بنگلورو کی ترقی میں بی جے پی کا کوئی کردار نہیں۔ بنگلور کو شہرت کی بلندیوں تک پہچانے میں ان کا کوئی حصہ نہیں ۔ بی جے پی میں کام کاکوئی بھی آدمی نہیں ہے ۔ کانگریس پارٹی کی وجہ سے ہی بنگلور بین الاقوامی شہرت یافتہ شہر بنا ہے ۔ سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے دور میں مناسب ادارے وجود میںآئے۔ سائنس و ٹکنالوجی کے کالج قائم کئے گئے ۔ مسلسل قسمت جدو جہد سے بنگلور کی ترقی ہوئی ہے ۔ لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے دنیش گنڈوراؤ نے کہا کہ بی کے ہری پرساد رضوان ارشد ، ڈی کے سریش اور کرشنا بائرے گوڈا اہل اورقابل امیدوارں ہیں بنگلور سنٹرل لوک سبھاحلقہ میں رضوان ارشد پیش پیش ہیں ۔ انہیں پارٹی سے بی فارم جاری کئے جانے سے سابق وزیر روشن بیگ ناراض ہیں۔ ان کی ناراضی بجا ہے ۔ لیکن سیاست اور انتخابات میں عدم اطمینان ہونا عام بات ہے۔گزر تے وقت کے ساتھ حالات پھر نارمل ہوجاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی قائدین میں کانگریس سے 10گنا زیادہ ناراضی و عدم اطمینانی دیکھی جارہی ہے۔ بی جے کے لوگ خود سدانند ا گوڈا کی کا رگزاری سے خوش نہیں ہیں۔ کیونکہ انہوں نے مرکزی وزیر اور ریلوے وزیر کے طو رپر بنگلورکو کوئی بھی تحفہ نہیں دیا ۔ بنگلور ساؤتھ حلقہ سے تیجسوی سوریا کو امیدوار بنائے جانے سے بی جے پی کے تمام سطح کے قائدین سخت ناراض دکھائی دے ر ہے ہیں۔ ان کے مقابلہ میں کانگریس کے امیدوار مناسب و معیار پرکھرے اترنے والے ہیں۔ اہلیت ،قابلیت ، سیاسی زندگی ، ایمانداری وامانت داری جیسی کوئی بھی صفت بی جے پی امیدوار میں نہیں ہے ۔کانگریس کی جانب سے اتارے گئے امیدوار ، قومی آواز بننے کے قابل ولائق ہیں۔ کانگریس کے کسی بھی امیدوار کی سطح تک بی جے پی کا کوئی بھی امیدوار پہنچ نہیں سکتا۔


Share: